free hookup sites usa hookup Mansfield Center hookup Uniondale 2010 free hookup apps mature hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نوازشریف، شہبازشریف نے ہر برے کام کی ابتداء کی، چوہدری پرویزالٰہی

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اپنی تقریروں میں علامہ اقبال کے شعر پڑھنے والوں نے جسٹس ناصرہ اقبال کےگھر چھاپہ پڑوایا، نوازشریف، شہبازشریف نے ہر برے کام کی ابتداء کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے لانگ مارچ سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزادی لانگ مارچ جمہوریت، معیشت اور ملک مضبوط کرنے کے لیے ہے، بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس میرا فرض ہے کہ ارکان کے بنیادی حقوق کی حفاظت کروں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللّٰہ اور موجودہ آئی جی سب وہی ہیں جنہوں نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کیا، حاملہ خاتون کی چیخیں ساتویں آسمان تک پہنچی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستانی قوم اور ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، فوج ہر آفت، زلزلہ و مصیبت اور ملکی سرحدوں کی حفاظت میں پیش پیش رہتی ہے۔

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ تنقید کے باوجود وہ اپنا کام کر رہے ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.