نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے تحریک انصاف کے مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے گزارش ہے عمران خان کے فساد سے دور رہیں۔
اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کا ’جعلی آزادی مارچ‘ ملک میں انتشار اور تصادم کا سبب بن رہا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے ابھی تک اپنے کارکنان کو پُرامن رہنے کی اپیل نہیں کی، عمران خان عوامی کی نہیں اپنی سیاسی جنگ لڑ رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کا احتجاج عوامی مسائل کے لیے نہیں بلکہ ذاتی اقتدار کے لیے ہے، عمران خان اقتدارمیں آنے کے لیے لوگوں کی زندگیوں کو قربان کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ لانگ مارچ شروع کرنے سے پہلےعمران خان کو ’عالمی سازش‘ کے ثبوت دینے چاہیے، فرضی خط کو پارلیمنٹ سمیت ملک کے تمام ادارے مسترد کرچکے ہیں۔
Comments are closed.