the hookup game download 2010 free hookup apps app for plane hookups gina valentina melissa moore hookup hotshot knoxville hookups hookup Blooming Grove

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران نیازی سے کہتا ہوں کہ خونی انقلاب منسوخ کردے، رانا ثناء اللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی سے کہتا ہوں کہ خونی انقلاب منسوخ کردے، آئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ ثبوت ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں کررہا، دہشت گردی پر اتر آیا ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عہدیداروں کےگھروں سے بھاری اسلحہ وگولہ بارود ملنا خونی مارچ کے ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا گھر بارود خانہ نکلا، سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے، بے گناہ پولیس جوان کمال احمد کے سینے میں لگی گولی کہاں سے آئی، قوم نے دیکھ لیا۔

اسلام آ باد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے…

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ پُرامن سیاسی کارواں نہیں بلکہ مسلح لشکر کشی ہے، اس برآمدگی، پنجاب پولیس کے جوان کی شہادت کے بعد عمران نیازی پر اعتبار نہیں کرسکتے، وہ کے پی حکومت کے وسائل اور مشینری اپنے فساد کے لئے استعمال نہ کرے۔

راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ معیشت کی بنیادوں میں بارود بھرنے والوں کو معاشرے کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، آئین اور قانون پر سختی سے عمل ہوگا، قانون صرف اسے پکڑے گا جو قانون ہاتھ میں لے گا،عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.