پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما کا کہنا ہے کہ تمام لوگ بتی چوک لاہور پہنچیں، گھر پر نہ بیٹھیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ آج تاریخ رقم کرنے کا دن ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کردیے گئے اور ٹرک کھڑے کرکے راستے بند کردیے گئے ہیں۔
عمران خان کے مارچ کو روکنے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کو سیل کردیا گیا ہے، راول پنڈی اور اسلام آباد کے تمام بس اڈے بھی سیل کرکے ٹرانسپورٹرز کو گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.