آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاہ سلمان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
سعودی ولی عہد نے خیرسگالی کے جذبات پر جنرل قمر جاوید باجوہ سے اظہارِ تشکر کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاک سعودی عسکری شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.