بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ چوتھے روز بھی برقرار

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی برقرار رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کم ہوکر 158 روپے 46 پیسے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قدر 300 روپے کم ہوکر 94 ہزار 564 روپے ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار روز میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر 64 پیسے کم ہوئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 35 پیسے کم ہو کر 158 روپے 60 پیسے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.