ایران سے گرد آلود مٹی کا طوفان بلوچستان میں داخل ہونے سے کئی شہروں میں ہائی ٹرانسمیشن لائن کی تاریں گرگئیں،بجلی معطل ،چولستان میں 41 روز غیرمعمولی ہیٹ ویو رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی لہر نے چولستان میں پودوں، آبی ذخائر اور موشیوں کو متاثر کیا، 41 دن کی غیرمعمولی ہیٹ ویو سے چولستان میں خشک سالی کا المیہ جنم لے سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چولستان میں 11 مارچ سے 19 اپریل تک درجہ حرارت معمول سے 5 سے11 ڈگری زیادہ رہا، 27 اپریل سے 2 مئی تک درجہ حرارت معمول سے 3.8 سے 6.8 ڈگری زیادہ رہا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبی بخارات کی منتقلی سےمٹی کی نمی، پانی کے وسائل اور پودوں کو شدید نقصان پہنچا،اس دوران گرمی کا شدید دباؤ، چرنے والے مویشیوں میں اموات کا سبب بنا۔
Comments are closed.