ملک بھر میں شدید گرمی کے ساتھ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جتنی زیادہ گرمی، اتنی ہی زیادہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔
پنجاب کے دیہی علاقوں میں 14- 14 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی جبکہ بلوچستان کے دیہات کا کوئی پرسانِ حال نہیں جہاں 20 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
سخت گرمی میں کراچی میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 6 سے 12 گھنٹے ہے جہاں آدھی رات کو بجلی غائب ہونے سے بھی شہریوں کا سکون برباد ہوگیا۔
پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب وزارت توانائی نے لیسکو کا کوٹا بڑھا دیا جس کے بعد لاہور اور اردگرد کے علاقوں میں گزشتہ شب سے عارضی طور پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
Comments are closed.