پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان آزادی مارچ سے متعلق تاریخ کا اعلان آج کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کور کمیٹی میں آزادی مارچ سے متعلق تاریخ کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب اعلان ساڑھے 5 بجے پریس کانفرنس میں کریں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی تاریخ انہوں نے 20 مئی دی تھی۔
تاہم 20 مئی کو ملتان جلسے میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں مارچ کے حوالے سے مشاورت اور اس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
Comments are closed.