carolina sweets hookup hotshot free nyc hookups app for plane hookups charlotte hookup bars denver hookup airbnb hookup Mount Ephraim

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی مریم نواز کیخلاف غیر اخلاقی زبان کا استعمال، ن لیگ جاپان کی مذمت

مسلم لیگ ن جاپان کی جانب سے عمران خان کے ن لیگ کی سینئر رہنما، نائب صدر مریم نواز کے خلاف غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر شدید مذمت کی گئی ہے۔

 ایک بیان میں ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف خواتین کی بے حرمتی کے سنگین الزامات موجود ہیں جن میں ان کی صاحبزادی سمیت برطانوی ، امریکی اور پاکستانی خواتین بھی شکایت کنندہ ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔

عمران خان ڈریں اس وقت سے جب عوام اِنہیں اِن خواتین کے الزامات عوامی سطح پر یاد دلانا شروع کر دیں جس کے بعد عمران خان کو  عوام سے منہ چھپانا پڑ سکتا ہے۔

کراچی تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم…

ملک نور اعوان نے کہا مریم نواز پوری قوم کی بہن اور بیٹی ہیں، ان کے حوالے سے غیر اخلاقی گفتگو عمران خان کو مہنگی پڑ سکتی ہے ، لہٰذا عمران خان فوری طور پر اپنے الفاظ واپس لیں اور مستقبل میں ایسی گھٹیا زبان استعمال کرنے سے گریز کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.