کراچی کے ضلع جنوبی میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے ضلع جنوبی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈرون کیمرا استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یہ پابندی 60 روز کے لیے نافذ کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق دہشت گرد ڈرون کے ذریعے ضلع کی اہم عمارتوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.