قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ میرا 210 رنز کا ریکارڈ ڈالر سے نہ ٹوٹے تو اچھا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے فخر زمان سے ڈالر کے بڑھتے ریٹ پر سوال کیا۔
صحافی نے استفسار کیا کہ کیا ڈالر آپ کی پاکستانی کی سب سے بڑی ایک روزہ میچ کی اننگز 210 رنز کا ریکارڈ توڑ دے گا؟
اس پر فخر زمان نے جواب دیا کہ وہ تو چاہیں گے کہ 210 کا یہ ریکارڈ نہ ہی ٹوٹے۔
پاکستانی بیٹر نے مزید کہا کہ کیمپ کا مزہ آرہا ہے، بیٹنگ کرنے والوں کے لیے بہرحال بولرز کے لیے گرم موسم میں ضرور مشکل ہوتی ہے۔
فخر زمان نے یہ بھی کہا کہ میرا فوکس ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں ٹاپ اسکورر بننے پر ہے۔
قومی کرکٹرز کے کنڈیشنگ کیمپ کے چوتھے روز بھی کھلاڑیوں نے لاہور میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا۔
Comments are closed.