صدر آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ابرار خان نے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کے دوبارہ امتحان لینے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ابرار خان نے کہا کہ راولپنڈی میں اب تک 5 پیپر آؤٹ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریاض اور آرٹس و سائنس کے پیپر شام کی شفٹ میں آؤٹ ہوئے جبکہ کمیسٹری، بائیولوجی اور کمپیوٹر کے پیپرز مارننگ کی شفٹ میں آؤٹ ہوئے۔
ابرار خان نے مزید کہا کہ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے یہ امتحانات دوبارہ لینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
ایسوسی ایشن صدر نے یہ بھی کہا کہ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب میں آؤٹ پیپر امتحانات دوبارہ لینے کا فیصلہ واپس لیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا تو پرائیویٹ سیکٹر کا کوئی بچہ امتحان نہیں دے گا۔
ابرار خان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو عدالت میں لےکر جائیں گے، 27 مئی کو ہونے والے امتحان پر وزیراعلیٰ سخت اقدامات کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ دھندے میں ملوث ہیں، ان کو پکڑیں نہ کہ بچوں کی تعلیم کا ضیاع کریں۔
Comments are closed.