انگلینڈ کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے تین ارکان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق برائٹن میں پہلے ٹور میچ سے قبل تین ارکان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا کہ ہنری نکلز، بلئیر ٹکنر اور باولنگ کوچ چین جرگسن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
تینوں ارکان اب پانچ روز کی ہوٹل آئسولیشن مکمل کریں گے جبکہ اسکواڈ کے باقی ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.