gay hookup places in gloucester county nj hookup Middletown Delaware boyne tannum hookup rules the hookup game download california hookup bar asian girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاء افسران کو ہٹانے کیخلاف درخواستوں پر فوری ریلیف کی استدعا مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے دور میں لگائے گئے لاء افسران کو ہٹانے کے خلاف درخواستوں پر فوری ریلیف کی استدعا رد کر دی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے مزید سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس امیر بھٹی نے 19 لاء افسران کو ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کے وکیل نےموقف اپنایا کہ لاء افسران کو ہٹانے کا حکم متعلقہ وزیر کی جانب سے جاری ہوتا ہے، جس دن یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس دن کوئی وزیر ہی موجود نہیں تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر تمام وزارتیں وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہوتی ہیں، آج آپ سوچ رہے ہوں گے کہ پہلے والے لاء افسران کس دل سے گئے ہوں گے آج آپ کہہ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔

چیف جسٹس امیر بھٹی کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے، قہقہوں پر چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے یہ بات ایسے نہیں کہی جیسے لوگ سمجھ رہے ہیں، آپ لوگ تو بات کو پکڑ ہی لیتے ہیں۔

چیف جسٹس نے درخواست گزاروں کے وکیل کو کہا کہ لاء افسران کو خود باعزت طریقے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا، ایڈووکیٹ جنرل آفس کی خوبصورتی یہی ہے کہ افسران اسے چیلنج نہ کریں۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ ہٹانے کا حکم حکومت کرتی ہے لیکن یہاں تو کابینہ ہی نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے لاء افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی تقرری بھی کابینہ کی منظوری سے ہوئی ہو گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وہ سوچ کر آئے تھے کہ اس میں ریلیف ہو سکتا ہے لیکن اب لگتا ہے کہ اس میں فوری ریلیف نہیں بنتا۔

چیف جسٹس نے کیس کی مزید سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.