لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز میں جھنگ کے طیب عباس کی شکل میں ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا۔
لاہور میں ٹرائلز کے دوران طیب عباس نے 87 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سری لنکا کے سابق فاسٹ بالر مالنگا کے اسٹائل میں بولنگ کرائی۔ اس دوران یارک شائر کاؤنٹی کے ایم ڈی ڈیرن گف بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
طیب عباس ویلڈنگ کا کام اور مزدوری کرتے ہیں، ساتھ ہی وہ جھنگ کے مقامی کلب کی طرف سے بھی کھیلتے ہیں۔ ان کے والد کی ایک چھوٹی سی مٹھائی اور پکوڑوں کی دکان ہے۔
طیب عباس کا کہنا ہے کہ ٹرائلز میں سب نے مجھے پسند کیا اور یہ خوشی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔
Comments are closed.