پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ مجھے ٹیم کے لئے اپنی کارکردگی پر کام کرنا ہے۔ میں بہت زیادہ محنت کر رہا ہوں اور اس کے نتائج آئیں گے انشا ﷲ۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کے خلاف جیت کے بعد شاداب خان نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میری ٹیم اور میری فیملی ہے۔ ہم ایک دوسرے کا خیال کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے لئے لڑتے بھی ہیں۔
گزشتہ روز کراچی کنگز کی جانب سے197 رنز کا بڑا اور مشکل ہدف دیئے جانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ 5 وکٹ سے با آسانی جیت لیا تھا۔ اس میچ میں کپتان شاداب خان پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔ جبکہ بالنگ میں انہوں نے 2 اوور میں 32 رنز دیئے تھے۔
Comments are closed.