وفاقی وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وولٹیج اوپر، نیچے ہونے کا مسئلہ حل کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں جواب دیتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ہدایت کردی ہے کہ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے بجلی بند نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہے، میٹر ریفرنس کے ذریعے آگاہ کریں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تقسیم کار کمپنیوں کی ذمہ داری ہے کہ ٹیکنیکل خرابی سے بجلی بند نہ کی جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی وزارت کی ذمہ داری ہے، وولٹیج اوپر نیچے ہونے کا مسئلہ حل کر رہے ہیں۔
خرم دستگیر نے یہ بھی کہا کہ ہم مل کر بیٹھیں گے تو بلوچستان میں بجلی کے مسائل پر حقائق بیان کریں گے۔
Comments are closed.