بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناصر شاہ نے آصف زرداری پر عمران خان کے غصے کی وجہ بتادی

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے غصے کی وجہ بتادی۔

سابق وزیراعظم کے بیان پر ردعمل میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ آصف زرداری پر عمران خان اس لیے غصہ ہیں کیونکہ ان کو حکومت سے مکھی کی طرح نکال پھینکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی تاریخ کے نااہل ترین حکمران کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان اپنی حکومت کی کارکردگی بتانے کے بجائے دوسروں پر تنقید کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو پتا ہونا چاہیے کہ سندھ پولیس کی کارکردگی پنجاب سے اچھی تھی۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے اپنے وزراء نیب زدہ تھے اور ضمانتوں پر تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.