کراچی کے واٹر پارک کے نالے میں دو سال کا بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
واٹر پارک میں بچے کو طبی امداد دینے کی سی سی ٹی وی منظرِعام پر آئی ہے، جس کے مطابق بچے کو بیہوشی کی حالت میں فرسٹ ایڈ روم میں لایا گیا۔
بچے کے والد کو بھی فرسٹ ایڈ روم آتے دیکھا جاسکتا ہے، اس وقت بچہ انتقال کرچکا تھا۔
والد نے بچے کی ہلاکت کا مقدمہ واٹر پارک کی انتظامیہ کے خلاف درج کروا دیا ہے۔
بچے کے والد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نےجھوٹ بولا کہ بچہ سوئمنگ پول میں گر کر جاں بحق ہوا۔
خیال رہے کہ واٹر پارک میں بچے کے ڈوبنے کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا۔
Comments are closed.