پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقیدی وار کردیے۔
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور وزیر خارجہ بننے کے بعد بلاول بھٹو زرداری پہلی بار کراچی پہنچے، کارکنوں نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔
کراچی ائیرپورٹ پر خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی طنز و تنقید کے بھرپور وار کیےاور کہا کہ عمران خان نے جہاں ہاتھ رکھا ،وہاں بحران کھڑا کردیا۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عمران خان نے عام آدمی کا جینا محال کردیا، اُس نے ہر ادارے پر حملہ کیااور میڈیا کو خاموش کرایا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عمران خان چاہتے تھے، ہر ادارہ ٹائیگر فورس بن کر کام کرے ، اب وہ مجھے کیوں نہیں بچایا تحریک چلارہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ نالائق وزیراعظم کو گھر بھیجنا چاروں صوبوں کی جیت ہے،یہ بیرونی سازش نہیں، جمہوری عمل تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ وائٹ ہاوس نےنہیں،بلاول ہاوس نے عمران خان کے خلاف سازش کی،نالائق کو گھر بھیجنا جیالوں کی ، پارلیمنٹ اور آئین کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ تبدیلی اصل تبدیلی ہے، یہ تبدیلی راتوں رات نہیں ہوئی، 3،4 سال جیالوں نے جدوجہد کی۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ غیر جمہوری قدم اٹھایا جائے اور اسے بچایا جائے، وہ عدم اعتماد سے بھاگتے بھاگتے ہماری معیشت کو تباہ کر کے چلا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ بزدل پارلیمنٹ میں آکر کھڑا بھی نہیں ہوتا تھا، یہ چاہتا ہے معاشی بحران پیدا کیا جائے،عمران نے پاکستان کو عالمی سطح پر نقصان پہنچایا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ یہ اپنی کرسی بچانے کے ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچانے کے لئے سب کچھ کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہپی پی چیئرمین نے عمران خان کو’بحران خان‘ قرار دے دیا، جو معاشی تباہی عمران خان کر کے گیا ہے، اسے ٹھیک کرنے کے لئے بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ جاتے جاتے بھی اس شخص نے نقصان کیا ہے،خان صاحب نے عدم اعتماد سے بھاگتے بھاگتے ہمارے آئین پر حملہ کیا، یہ کس طرح کا وزیراعظم تھا، جس نے اپنے دور میں خزانہ خالی چھوڑا ہے، معاشی بحران چھوڑا ہے تاکہ عوام کو تکلیف ہو۔
اُن کا کہنا تھاکہ اپنی انا کی خاطر ملک کو تنہا کیا، خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا ، اپنے آپ کو وزیراعظم دیکھنے کے لئے معیشت کو نقصان پہنچایا۔
Comments are closed.