امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں 4 سال میں کشمیر کے لیے کیا کیا؟
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ عمران خان اور سب سیاست دان جلسے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں 4 سال میں کشمیر کے لیے کیا کیا؟ ان کا کہنا تھا کہ جب سے سیاست میں آیا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی حکومت میں آتی رہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی، پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے حکومت میں موجود جماعتوں سے کہا ہے کہ اقتدارِ میں آئے ہیں تو کوئی کام کر کے دکھائیں، سب کو کہتا ہوں غربت اور جہالت کے خلاف لڑیں۔
مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی ایک فرد کا نام نہیں ایک نظریہ ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ہماری حکومتوں نے کوشش کی بھارت کے ساتھ تجارت ہو۔
Comments are closed.