اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پر پولیس نے ایک بار پھر چھاپہ مارا ہے۔
ترجمان حلیم عادل شیخ کے مطابق پولیس نے سندھ اسمبلی اپوزیشن لیڈر کی عدم موجودگی میں رہائشگاہ پر چھاپہ مارا۔
انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی فیضان، سول کپڑوں میں ملبوس افراد اور اہلکاروں نے حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حلیم عادل شیخ چھاپے کے وقت اپنے گھر پر موجود نہیں تھے، اس دوران پولیس نے اہلخانہ کو ہراساں کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے کہا کہ ایک گھنٹے بعد دوبارہ آئیں گے۔
Comments are closed.