کراچی کے علاقے قائد آباد کے عمر ماروی گوٹھ میں 9 سال کے بچے کی لاش ملنے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، جس میں بچے سے بدفعلی کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بچے کو قتل کرنے سے پہلے گلا دبانے کے بھی شواہد ملے ہیں، پوسٹ مارٹم کے دوران لیے گئے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوائے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے قتل کا مقدمہ اہل خانہ کی مدعیت میں درج کیا جائے گا، واقعے میں ایک سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا اندیشہ ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تک 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ایک شخص کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا ہے، حراست میں لیے گئے افراد کا ڈی این اے کرایا جائے گا۔
مقتول بچے کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا گھر سے روٹیاں لینے کے لیے نکلا تھا، آدھے گھنٹے بعد اطلاع ملی پچھلی گلی سے لاش ملی ہے، علاقے والوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
Comments are closed.