پنجاب اسمبلی کے 16 مئی کو ہونے والے اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی، جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی مزید التوا کا شکار ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس اب 30 مئی دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس کی تاریخ تبدیل ہونے سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی التوا کا شکار ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 مئی کو اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی۔
پی ٹی آئی اور ق لیگ نے 6 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی، ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تحریک عدم اعتماد پر کارروائی نہیں ہوسکی۔
ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر کارروائی کے بعد اسپیکر پرویز الہٰی کےخلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ہونا ہے، مسلم لیگ ن نے 7 اپریل کو اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔
Comments are closed.