بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دیوہیکل سیارچہ زمین کی طرف بڑھ رہا ہے

 امریکی خلائی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ ایک دیوہیکل سیارچہ زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ناسا کے سائنسدانوں کے مطابق، دیوہیکل سیارچہ 388945 (2008 TZ3) 16مئی کو 2 بجکر 48 منٹ پر ہمارے سیارے کے بہت قریب ہوگا، اس سیارچےکی چوڑائی 1,608 فٹ ہے۔

ناسا نے یہ بھی بتایا کہ اگر کوئی سیارچہ زمین سے ٹکراتا ہے تو زبردست نقصان پہنچ سکتا ہے، لیکن خلائی سائنسدانوں کے حساب سے 16 مئی کو سیارچہ زمین سے تقریباً 25 لاکھ میل کے فاصلے سےگزرے گا۔

بظاہر سننے میں یہ فاصلہ بہت زیادہ لگ رہا ہے، لیکن خلا میں یہ فاصلہ زیادہ نہیں ہے اور اسی لیے ناسا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ سیارچہ زمین کے بہت قریب سے گزرے گا۔

زمین کے قریب سے گزرنے والے سیارچے کی لمبائی ساڑھے تین ہزارفٹ ہے، جبکہ یہ زمین سے 35 لاکھ 90 ہزار میل کے فاصلے سے گزرے گا۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ سیارچہ 388945 (2008 TZ3) زمین کے اتنا نزدیک آیا ہو بلکہ مئی 2020 میں بھی یہی سیارچہ زمین کے بہت قریب سے یعنی 1.7 ملین میل کے فاصلے سے گزرا تھا۔

خلائی سائنسدانوں کے مطابق، یہ سیارچہ عام طور پر زمین کے پاس سے سورج کے مدار میں ہر دو سال بعد گزرتا ہے۔

اگلی بار یہ سیارچہ مئی 2024 میں زمین کے قریب سے تقریباََ 6.9 ملین میل کے فاصلے سے گزرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.