پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے لیاقت جتوئی کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔
لیاقت جتوئی سے ان کے متنازعہ بیان پر 7 روز میں وضاحت طلب کرلی گئی۔
نوٹس میں کہا گیا کہ لیاقت جتوئی نے پارٹی قیادت کےخلاف گفتگو کی اور سنگین الزام تراشی کی، لیاقت جتوئی کا طرزِ عمل پارٹی پالیسی اور آئین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
پی ٹی آئی کی مغربی سندھ ریجن کی قائمہ کمیٹی 7 روز میں معاملے پر کارروائی کرے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز لیاقت جتوئی نے سندھ سے سیف اللّٰہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ 35 کروڑ میں دینے کا الزام لگایا تھا۔
جس کے جواب میں سیف اللّٰہ ابڑو نے لیاقت جتوئی کو قانونی نوٹس بھیجا تھا۔
لیگل نوٹس میں کہا گیا تھا کہ لیاقت جتوئی نے بغیر ثبوت کے الزامات عائد کئے ہیں، وہ اپنے بیان پر معافی مانگیں یا 2 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔
Comments are closed.