بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی تاریخ میں پہلی بار صدر مملکت نے آئین کو پامال کیا ہے، سردار ایاز صادق

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صدر مملکت نے آئین کو پامال کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران سردار ایاز صادق نے کہا کہ آرٹیکل 48 کے تحت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے آئین کو پامال کیا ہے، پہلے بھی تحریک انصاف حکومت نے غلط رولنگ کے ذریعے آئین پامال کیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ایسا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے، پتا نہیں یہ لوگ کس مٹی کے بنے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ صدر مملکت عمران نیازی کے زیر اثر ہیں، اگر صدر صاحب آئین کی عزت نہیں کرتے تو انہیں عزت سے گھر چلے جانا چاہیے۔

سردار ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ ایوان میں اس معاملے پر بحث اور قرارداد بھی منظور کی جائے۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اقدامات پر ایوان میں بحث کروانے کی ہدایت کردی۔

ایوان میں صدر مملکت کے اقدامات پر بحث کے بعد اُن کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کروائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.