best totally free hookup app whisper hookup cd hookups in cochise county hookup Colmar dog screening hookup to laptop

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب، شادی میں ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حمزہ شہباز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلع میں ون ڈش پر پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرایا جائے اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اس اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا، ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، ون ڈش پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا۔

چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.