hookup Birmingham hookup Parsippany NJ best hookup apps that aren't a scam dog screening hookup to laptop whisper hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناظم جوکھیو قتل کیس کہاں چلے گا؟ فیصلہ 12 مئی کو ہوگا

انسدادِ دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس دہشت گردی کی عدالت میں چلے گا یا نہیں فیصلہ 12 مئی کو سنایا جائے گا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کی سماعت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ 12 مئی تک مؤخر کردیا۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس دہشت گردی کی عدالت میں نہیں چل سکتا۔

سماعت کے دوران نیشنل کمیشن فارہیومن رائٹس کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ ہم نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ماتحت عدالت نے فریق بننے کی درخواست پر تاحال فیصلہ نہیں کیا۔

ناظم جوکھیو قتل کیس کے مدعی وکیل کا کہنا ہے کہ مجھے بااثر شخصیات کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں، فی الحال دھمکیاں دینے والوں کے نام نہیں بتاؤں گا۔

این سی ایچ آر کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ ہمیں کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دینے کا موقع نہیں ملا، ہم نے فریق بننےکی درخواست پر فیصلہ کرنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، جہاں پر آج ہماری درخواست پر سماعت ہوگی، سماعت ملتوی کی جائے۔

خیال رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل ہونے پر کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پولیس، پراسیکیوشن، مدعی اور بیوہ ناظم جوکھیو نے کیس اے ٹی سی میں چلانے کی مخالفت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.