مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت اعزاز ہے، کانفرنس سے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں پاک سری لنکا تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
کولمبو میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ یہ کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔
عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ افغانستان، ازبکستان اور خطے میں تجارت کی بحالی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دو سالوں میں بدل چکا ہے، کورونا وائرس کے دوران بھی پاکستان کی معیشت بہتر رہی۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ سری لنکا کے سرمایہ کار گوادر سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سخت محنت سے ہم اپنے مستقبل کو تبدیل کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.