جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ثانیہ مرزا کی پہلی اولاد کون ہے؟

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

ثانیہ مرزا اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر آئے دن شوہر شعیب ملک، بیٹے اِذہان ملک اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اپنی نئی تصویریں اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں و فالوورز کی کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ ان کا بیٹا ان کی زندگی ہے ۔ انہوں نے اپنی کامیابی اور تمام کاموں کا ذمہ دار ازہان کو قرار دے دیا۔

ثانیہ مرزا نے اپنی چھوٹی بہن کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت اور دلچسپ تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے اپنی بہن کے ساتھ محبت  اور شفقت کا اظہار کیا ہے۔

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا نے اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’انعم مرزا اُنہیں اُن سے بہتر جانتی ہیں، انعم مرزا اُن کی وہ ساتھی ہیں جس کے بغیر وہ ایک دن بھی نہیں گزار سکتیں، اُن کی پہلی اولاد اور اُن کی دوست۔‘

ثانیہ مرزا نے پیار کا اظہار کرتے ہوئے انعم مرزا کے لیے مزید لکھا ہے کہ ’وہ اُن سے بہت پیار کرتی ہیں۔‘ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.