hookup Middle Island what is the best gay hookup app hookup Illinois my senior hookup reviews

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجلی بحران 4 سالہ بدانتظامی کا نتیجہ، قابو پارہے ہیں، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی بحران 4 سالہ بدانتظامی کا نتیجہ اور عمرانیہ عذاب تھا، قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیسکو ہیڈکوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خرم دستگیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جب پچھلی حکومت مکمل کی اس وقت وافر بجلی موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس اپریل میں ہمارے سامنے بجلی کا بحران تھا، ہمیں اب حکومت ملی تو 8 دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری تھی۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ یہ بحران چار سال کی بد انتظامی اور عمرانیہ عذاب تھا، 7 ہزار میگاواٹ کی صلاحیت بند پڑی تھی، اب ہم بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمرانی حکومت نے وقت پر ڈیزل گیس کوئلہ نہیں خریدا تھا، چار ماہ میں کوئلے کی قیمتیں بہت بڑھی ہیں، اس وقت گردشی قرضے 2400 ارب روپے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی نے یہ بھی کہا کہ اگر عالمی منڈی میں قیمتیں رُک جائیں تو اسے حل کرلیں گے، ہم بجلی کے ریٹ مستقل رکھیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر اتحادیوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ ہے، سنٹرل پرچیز سے جتنے یونٹس خریدتے ہیں، ان کی فوری ریکوری ضروری ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ جدید طرز کے میٹر لگانے کی ضرورت ہے، نئے کنکشن کی درخواست 10 دن میں نمٹا دی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کام کے دوران ورکرز کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، نیٹ ورک کو جدید بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جہاں لائن لاسز کم ہیں، وہاں لوڈشیڈنگ صفر ہے، لاہور میں لوڈشیدنگ صفر ہے، کیٹیگری فور فائیو میں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.