ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ فواد چودھری کے ٹوئٹس موسمی ہوتے ہیں، ان کا اپنا کوئی قبلہ نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی نفیس لوگوں کو داماد بنانے کو بھی تیار تھی اور اب الزامات لگائے جارہے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے نسرین جلیل کو ہی جھک جھک کر سلام کرتے تھے۔
اس سوال پر کہ کیا ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے جھگڑا عہدوں یا وزارتوں کیلئے تھا؟ خواجہ اظہار نے کہا کہ ایم کیو ایم نے گورنر شپ مانگی نہیں بلکہ ایم کیو ایم کو دی جارہی ہے۔
خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ اگر لوگ ایم کیو ایم کے بل بوتے پر وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایم کیو ایم کے وزارتیں لینے میں کیا مسئلہ ہے؟
Comments are closed.