سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللّٰہ کو جو کرنا ہے کرلیں، ہمارا کوئی خون ریزی کا ارادہ نہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللّٰہ کی گفتگو پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا حقیقی آزادی مارچ ملک کو غلامی سے آزاد کروانے کا مارچ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی خون ریزی کا ارادہ نہیں، رانا ثنااللّٰہ کو کہتا ہوں جو کرنا ہے کرلیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر اچھل رہے ہیں، بہت بڑی سازش پاکستان کے خلاف ہوئی، جس کا یہ حصہ بنے۔
نئی حکومت اور کابینہ سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جس نےجو جرم کیا اس کو وہ وزارت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا حقیقی آزادی مارچ ملک کو غلامی سے آزاد کروانے کا مارچ ہے۔
عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ پولیس ریاست کی ملازمت کرے کسی کی ذاتی ملازمت نہ کرے۔
Comments are closed.