بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہیں مل رہا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم منصفانہ نہیں ہو رہی ہے، سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہیں مل رہا۔

سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی 51 سے بڑھ کر 52 فیصد ہو گئی۔

سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پورے ملک کے دریاؤں میں پانی کی کمی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج وفاقی وزیر سے پانی کے معاملے پر بات کروں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہیں مل رہا، پورے ملک میں 40 فیصد سے زیادہ پانی کی قلت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.