وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) موٹر وے انعام غنی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
ایڈیشنل آئی جی خالد محمود کو آئی جی موٹر وے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
آئی جی موٹر وے انعام غنی کو ہٹائے جانے اور ایڈیشنل آئی جی خالد محمود کو اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے ذریعے انعام غنی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.