best place for discreet hookups married casusl hookup review hookup Stafford CT denver hookup airbnb hookup by tinder

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی

سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی، ٹھٹھہ کے بعد بدین میں بھی پانی کی عدم فراہمی کے خلاف کھوسکی میں تھرکول روڈ پر دھرنا دے دیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نہروں میں پانی کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب عید کے تیسرے دن پانی کی قلت کے خلاف شہریوں نے ٹھٹھہ حیدرآباد شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنے کے باعث قومی شاہراہ بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نہروں میں جب تک پانی نہیں چھوڑا جائے گا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

ادھر ٹھٹھہ میں زرعی پانی کی قلت پر وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر آبپاشی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کو مجموعی طور پر پانی کی قلت کا سامنا ہے، جو پانی سسٹم میں موجود ہے اس کی منصفانہ تقسیم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین سے بات چیت کر کے مسائل حل کیے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.