بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عید کی پہلی رات فوڈ اسٹریٹس کی رونقیں عروج پر

عید کی پہلی رات ملک بھر میں فوڈ اسٹریٹس کی رونقیں عروج پر ہیں، ریسٹّورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز پر بیٹھکیں لگ گئیں۔

کراچی کی مشہور برنس روڈ کھانوں کی خوشبوؤں سے مہک اٹھی، کھانے کیلئے ڈھیروں ڈشز موجود ہیں مگر چکن اور مٹن کڑہائی کی زیادہ ڈیمانڈ ہورہی ہے۔

پشاور کی نمک منڈی کے تکے اور دم پُخت لوگوں کی پہلی چوائس بن گئے ہیں، جس کیلئے دور دور سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

کھانوں کے شوقین لاہوریوں کی بڑی تعداد نے انار کلی فوڈ اسٹریٹ کا رخ کیا ہے، جبکہ گوجرانوالہ میں مکھنی ہانڈی، چانپیں، نلی اور بٹیر سمیت شہریوں کی پسند کا ہر مینیو دستیاب ہے۔

کوئٹہ کی پرنس روڈ پر آنے والوں نے سجی، تکے اور چپلی کباب کا لطف اُٹھایا، لمکا، آئس کریم، قلفی اور جوس کی دکانوں پر بھی عوام کا رش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.