19 فروری کو ہوئے ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کہتے ہیں کہ ہم 20 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کے لیے تیار ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب، عثمان ڈار، فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے یہ بات کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لوگ شہید ہوئے، فیصل آباد اور شیخو پورہ سے غنڈوں کو لایا گیا، نون لیگ نے 23 پولنگ اسٹیشنِ پر دوبارہ انتخاب کی درخواست کی تھی۔
علی اسجد ملہی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ جو کہہ رہے ہیں مان جاؤ، یہ لوگ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے اپنے خط سے مکر گئے ہیں۔
Comments are closed.