حمزہ شہباز سے حلف لینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف نے مختلف آئینی آپشنز پرغور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی آئینی ٹیم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کوآئینی نکات پربریفنگ دی اور 3 آپشنز ان کے سامنے رکھے۔ جس میں عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر قانونی قرار دے کر انہیں دوبارہ پوزیشن پر بحال کرنا بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب، عثمان بزدار کے استعفیٰ پر آئینی اعتراضات کرچکے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گورنر پنجاب وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ غیر قانونی قرار دے کر ان کی پوزیشن بحال کر سکتے ہیں، گورنر پنجاب وزیر اعلیٰ کے دوبارہ انتخاب کاحکم دے سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق مختلف آئینی حوالوں اور اختیار سے آگاہ کیا گیا، انٹرا کورٹ اپیل کےحوالے سے بھی آئینی ماہرین نے بریف کیا۔
Comments are closed.