بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید کے بھتیجے کا مسجد نبوی کے واقعہ پر خوشی کا اظہار

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے مسجد نبوی میں وفاقی وزراء سے بدتمیزی کے واقعے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ ڈر کر ان میں سے کسی نے مسجد نبوی کا پھر رخ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی تراویح پڑھنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ عمران خان کی فتح ہے، یہ لوگ خانہ کعبہ جائیں گے تو وہاں بھی ان کے خلاف نعرے لگیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔

اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جن میں کچھ افراد کو چور چور کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.