اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی یونی ورسٹی میں ہونے والے دھماکے کی مذمت اور متاثرین سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کیا ہے۔
سلامتی کونسل نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔
بیان میں سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ اور بلا جواز ہے، کراچی یونی ورسٹی میں ہونے والا دھماکا گھناؤنا اور بزدلانہ دہشت گرد حملہ تھا۔
سلامتی کونسل نے جامعہ کراچی دھماکےکے متاثرین کے خاندانوں اور پاکستان اور چین کی حکومتوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے کےذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں 26 اپریل کو ہونے والے دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
Comments are closed.