وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی ؐمیں روضۂ رسول ﷺ پر دوبارہ حاضری دی ہے۔
پاکستانی وفد نے بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ روضۂ رسول ﷺپر دوبارہ حاضری دی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کیے اور ملکی سلامتی، ترقی و خوش حالی کے لیے دعائیں مانگیں۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے نمازِ فجر کے بعد مدینہ میں ہی قیام کیا ہے، وہ آج نمازِ جمعۃ الوداع مسجدِ نبوی ﷺ میں ہی ادا کریں گے۔
نمازِ جمعہ کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جدہ روانگی متوقع ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج عمرہ ادا کریں گے اور نمازِ تراویح مسجدالحرام میں ادا کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آج ہی وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔
Comments are closed.