پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ چور اور لوٹے کیا ملک کو چلائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ سب دیکھ رہے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی کیسی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو جگا دیا ہے، لوگ ملک کو بچانے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 25 سال امریکا میں رہا ہوں اور ابھی بھی میرے بچے وہاں ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ ریلوے سینیٹر اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن کمیشن پر برس پڑے تھے۔
اعظم سواتی نے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے۔
جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو شوکازنوٹس جاری کیا تھا۔
Comments are closed.