پشاور اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ تیز اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم مزید سرد ہوگیا، پشاور میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور اور صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
پشاور اور گرد و نواح میں دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہے اور رات کو بارش اور ژالہ باری ہوئی اور تیز ہوائیں چلنے کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
صوبے کے مخلتف علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور اور صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.