مکہ مکرمہ سے مسجدالحرام کے ایک سیکیورٹی گارڈ کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔
اس ویڈیو میں مسجدالحرام کے سیکیورٹی گارڈ کو ایک روتے ہوئے بچے کو گود میں اُٹھائے تھپکیاں دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دراصل سیکیورٹی گارڈ نے انسانی ہمدردی میں اس روتے ہوئے بچے کو گود میں اُٹھایا تاکہ اس بچے کی ماں نماز ادا کرسکے۔
بچے کی والدہ نے بہترین انتظامات کرنے پر حکام کی تعریف کی اور گارڈ کا شکریہ ادا کیا۔
اس وائرل ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سیکیورٹی گارڈ کی بچے کو بہلا کر چپ کروانے کی کوشش کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مسجدالحرام میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی سیکیورٹی گارڈ نے عازمین کی عبادات کی ادائیگی کے لیے مدد کی ہو۔
اس سے پہلے گزشتہ ماہ بھی ایسی ہی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کے دل جیتے تھے۔
گزشتہ ماہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ مسجد الحرام جب ایک سیکیورٹی گارڈ نے ایک چھوٹی بچی کو مسجد میں سورج کی تیز دھوپ میں نماز پڑھتے ہوئےدیکھا تو چھتری سے اس کے اوپر سایہ کیا تاکہ وہ بچی نماز کی ادائیگی کے دوران دھوپ اور گرمی سے پریشان نہ ہو۔
Comments are closed.