قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یاسر عرفات نے انکشاف کیا ہے کہ بولی ووڈ اسٹار اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے مالک شاہ رخ خان نے انہیں ذاتی طور پر مجھے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی فرنچائز کے لیے کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔
یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے یاسر عرفات نے کہا کہ 2008 میں جب لندن میں کینٹ کے لیے کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا تھا تب کے کے آر کی اسکاؤٹنگ ٹیم بھارت سے خصوصی طور پر مجھ سے ملنے آئی تھی، انہوں نے مجھے کے کے آر میں کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدا میں میں نے سوچا کہ یہ ایک مذاق ہے، بھلا شاہ رخ کنٹریکٹ کے حوالے سے بات کرنے کے لیے کسی کو کیوں بھیجیں گے؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ ہفتوں بعد مجھے دوبارہ تین سالہ کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی جس میں شاہ رخ خان نے خود مجھے فون کیا اور خوش آمدید کہا۔
یاسر عرفات نے یہ انکشاف بھی کیا کہ بولی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے امریکا کے سفر کے دوران لندن میں کسی کے ذریعے میرا کنٹریکٹ وصول کیا تھا۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پھر ممبئی دھماکے ہوگئے جس کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو لیگ میں شامل کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ یاسر عرفات نے 2000 سے 2012 تک پاکستان کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے 3 ٹیسٹ، 11ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
Comments are closed.