بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کبھی بیٹے کے لیے ٹکٹ کا مطالبہ نہیں کیا، لیاقت خٹک

خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کے ساتھ اختلاف ضمنی الیکشن کے ٹکٹ پر نہیں ہوا تھا۔ کبھی بیٹے کے لیے ٹکٹ کا مطالبہ نہیں کیا۔

نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت خٹک  نے الزام عائد کیا کہ ان کی وزارت میں قواعد وضوابط کے برعکس ٹرانسفر اور پوسٹنگ ہورہی تھی۔ فنڈز غیر منتخب لوگوں کو دیے جارہے ہیں۔

لیاقت خٹک نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے بھی مثبت جواب نہیں ملا۔ وزیراعظم سے ملاقات میں اہم باتیں کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جیت پر جشن نوشہرہ کے عوام نے منایا۔ کوئی الیکشن مہم نہیں چلائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.