قطر کی وزارت خارجہ کے خصوصی مندوب نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغان عمل سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے امریکا اور طالبان کے مذاکرات کی میزبانی پر قطر کی کاوشوں کو سراہا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور قطر دونوں نے افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ ایسے عناصر پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے جو افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔
Comments are closed.